Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں کوئٹہ کی احتساب عدالت کا فیصلہ آ گیا ہے۔

احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے جائیداد منجمد کرنے کی منظوری کا حکم چیئرمین نیب کی درخواست پر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ عدالت نے عدم پیروی پر مزید کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں