Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس طلب؛ نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے پہلے اجلاس کیلئے نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کو سمری بھجوائی گئی تھی، جس پر گورنر نے سمری پر دستخط کر دیے۔

گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نومنتخب اراکین سے حلف لیں گے۔

متعلقہ خبریں