Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’یودھا‘ نیا پوسٹر آؤٹ: سدھارتھ ملہوترا کا ’کمانڈو‘ لُک چھا گیا

بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو سدھارتھ ملہوترا کی ایکشن سے بھرپور میگا فلم ’یودھا‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا جس میں ان کا کمانڈو لُک کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

فلمساز کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے زیر تلے بننے والی اس فلم یودھا کو گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب یہ فلم اس سال 15 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

سپر ہٹ بالی وڈ فلم شیرشاہ کے بعد سدھارتھ ملہوترا کے مداح انہیں اس فلم میں ایک بار پھر ایکشن میں دیکھیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

سدھارتھ ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے اس نئے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ فوکس سیٹ، منزل پر نظر!۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

اس سے قبل انہوں نے ایک اور پوسٹر جاری کرتے ہوئے لیپشن میں لکھا کہ ’اپنی نشستیں تھام لیں، کیونکہ آپ ایسے سفر پر جارہے ہیں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں کیا ہوگا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

’ایک کمانڈو، ایک ہائی جیک اور لا تعداد راز‘ کے کیپشن کے ساتھ فلم کے پوسٹرز میں سدھارتھ ملہوترا کو کمانڈو کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی پشت پر ہوائی جہاز اڑتے نظر آرہے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)