Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر اسمبلی اجلاس نہ بلا کر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر اسمبلی اجلاس نہ بلا کر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں۔

شیری رحمان نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کے لئے آئے ہیں، امید ہے کہ عدالت خود اس داغ کو دھوئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت خود اس تاریخ کو درست کرے گی، ہم منتظر ہیں کہ اب انصاف پر شفافیت نظر آئے گی۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ ملک میں تقسیم کی سیاست ختم کرنے کی کوشش کی تھی، خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، اجلاس طلبی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے سے مشروط کرنا قابل افسوس ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے 21 دن میں اجلاس بلانا ہے، وزیراعظم کی ووٹنگ ہونی ہے، صدر پاکستان کے عہدے پر کاری ضرب پڑرہی ہے، صدر کیوں آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہم جمہوری قوتیں ہیں، ہمارے پاس نمبرز ہیں، ہم کابینہ میں نہیں ہونگے، حکومت سازی میں ساتھ دینگے۔

متعلقہ خبریں