محکمہ موسمیات نے طوفانی بارش برسانے والے سسٹم سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
پنجگور، گوادر، تربت، کیچ، مکران، چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، کیچ اور واشک میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، قلات، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔




















