Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو سہولیات پہنچنا ہے، 2 مارچ سے 31 مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاؤنٹرز کھلے رہیں گے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ عوام پاسپورٹ کے حصول کیلئے چھٹی کے روز بھی نو بجے سے ایک بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں