Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے مریم نواز سے عہدے کا حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف بھی  موجود تھے۔

مختلف غیر ملکی سفارت کار اور مختلف شخصیات نے بھی نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے اسمبلی کے پہلے خطاب میں کہاکہ میرے دل میں کسی کے لیے انتقام کی خواہش نہیں ہے، جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی وزیراعلیٰ ہوں، سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف،  پارٹی قیادت، کارکنوں اور ووٹ دینے والی تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،اپوزیشن آج ایوان میں ہوتی اور جمہوری عمل کا حصہ بنتی، شور شرابا کرتی تو مجھے خوشی ہوتی، میں ان سب کی بھی وزیراعلیٰ ہوں جنہوں نے ووٹ نہیں دیا، اپوزیشن سے کہتی ہوں کہ میرے دروازے ان کے لیے بھی کھلے رہیں گے کیونکہ میں ان کی بھی وزیراعلیٰ ہوں۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جن امتحانات سے گزر کر یہاں تک پہنچی ہوں اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، ایسا وقت بھی دیکھا جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی، جب آپ انتقام کا نشانہ بن کر کسی عہدے پر پہنچتے ہیں تو تاثر ہوتا ہے کہ آپ بھی انتقام کا بدلہ لیں گے لیکن میرے دل میں کسی سے انتقام لینے کی خواہش نہیں ہے، مجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنانے والوں کی شکر گزار ہوں، سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں، میرا وزیراعلیٰ بننا ہر پاکستانی خاتون کے لیے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے ان کیلئے بھی اسی طرح کھلے جس طرح میرے جماعت کے لوگوں کیلئے کھلے ہیں، جناب اسپیکر میں محمد نوازشریف ، محمد شہبازشریف اور اپنی پوری جماعت کا، اپنے ایک ایم رکن اسمبلی کا ، ایک ایک کارکن کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، انہوں نے نہ صرف مجھے اس منصب کیلئے نامزد کیا اور میرا ساتھ دیا ۔

مریم نواز نے کہاکہ اس کے ساتھ میں پیپلز پارٹی ، آئی پی پی ، ق لیگ اور ضیاء لیگ کا شکر یہ ادا کرتی ہوں، آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ جتنی وزیراعلیٰ میں ن لیگ کیلئے اتنی ہی اتحادیو ں کیلئے بھی ہوں، آپ کے ساتھ مل کر ٹیم کی طرح کام کر نا چاہتی ہوں ۔

نو

 

 

متعلقہ خبریں