Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز نے وزیراعلیٰ آفس کا چارج سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز وزیراعلیٰ آفس پہنچ گئیں جہاں انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وزیر اعلیٰ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

مریم نواز نے چیف منسٹر آفس کا چارج سنبھال لیا اور صوبے میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

https://twitter.com/RShahzaddk/status/1762095518660891065

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی صدارت میں امن وامان سے متعلق اجلاس کے دوران اعلیٰ حکام نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑمارنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، امن وامان لازم لیکن شہریوں کی عزت بھی اتنی ہی ضروری ہے، قانون کے احترام کے ساتھ انسان اورشہری کا احترام یقینی بنائیں۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ خواتین،بچوں، اقلیتوں پرتشدد، زیادتی، ہماری حکومت کی ریڈلائن ہیں، رشوت خوری کے خلاف زیروٹالرنس اورمیرٹ میری پالیسی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز ملک کے کسی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ حاصل کیے اور منتخب ہوئیں۔

متعلقہ خبریں