بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی و اداکار ارباز خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں اداکار ارباز خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو ایک ضرورت مند خاتون کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز خان سڑک پر موجود ایک ضرورت مند خاتون کو پیسے دے رہے ہیں جبکہ وہ خاتون اداکار کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔
اس موقع پر ارباز خان کی اہلیہ شورا خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram




















