Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

 بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو صبح نو بجے چاند کی پیدائش ہوگی، اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں سورج غروب کے بعد چاند کے دکھنے کا امکان ہے۔

زیادہ تر مسلم ممالک میں پیر 11 مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا، تاہم اس بات کا امکان ہے کہ کچھ خطوں میں 10 مارچ کو چاند نظر نہیں آئے گا۔

اسلامی دنیا کے جن ممالک میں چاند دیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں