Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسد قیصر نے بالآخر بڑا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بالآخر بڑا اعلان کردیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اختر مینگل سے ملاقات کیلئے بھیجا ہے، پی ٹی آئی سمیت بہت سی جماعتوں کو الیکشن پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں جو دھاندلی ہوئی وہ تاریخ میں کبھی نہیں کی گئی، ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا لیکن جعلی طریقے سے وزیر اعلیٰ بننے کو کون مانے گا؟ اور چوری کے مینڈیٹ سے بننے والی کابینہ کی اخلاقی پوزیشن کیا ہو گی؟

اسد قیصر نے کہا کہ ہم شفاف الیکشن اور آئین کی سر بلندی چاہتے ہیں اور اس کے لیے جی ڈی اے سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر چلیں گے، دھاندلی کیخلاف تمام جماعتوں سے بات ہو چکی، مشترکہ لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں، خواہش ہے کہ اس معاملے پر آگے بڑھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ہماری سیٹیں چھینی گئیں، اس کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔

بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ یہ منفرد انتخابات ہیں کہ 20 دن گزرنے کے بعد بھی نتائج اب تک آ رہے ہیں، بلوچستان میں دھاندلی کیخلاف ہمارا 4 جماعتی اتحاد قائم ہے، کوشش ہو گی ان پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کریں۔

اختر مینگل نے کہا کہ دھاندلی کے مرض کا خاتمہ صرف پین کِلر سے نہیں بلکہ سرجری سے ہوگا، حق رائے دہی تسلیم نہیں کریں گے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا، آئین کی بالادستی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

متعلقہ خبریں