Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا

بانی پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دلائل دیے۔

کیس کی سماعت کے سلسلے میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے دونوں ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

جج نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ پرفریم چارج کیا جارہا ہے آپ بتائیں آپ گلٹی ہیں یا نہیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے چارج شیٹ پڑھ کر کیا کرنا ہے، مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے، 8 فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتے ہیں سزا جلدی ہو۔

جج نے استفسار کیا کہ خان صاحب، آپ پہلے بتائیں آپ کے دانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ ابھی تک دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا جیل انتظامیہ نے کہا تھا اتوار کو ڈاکٹر آئے گا، اب جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے اگلے اتوار کو ڈاکٹر آئے گا۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے 58 گواہان میں سے 5 گواہان کو شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں