Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احتجاج اور توڑ پھوڑ کا کیس: بانی پی ٹی آئی، اسد عمر و فیصل جاوید سمیت دیگر بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور اسد عمر کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست بریت منظور کر لی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی کے مطابق بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کو دفعہ 144 نافذ ہونے کا معلوم نہیں تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا، بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف سیاسی انتقام کے لیے مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان نے جان بوجھ کر جی ٹی روڈ کو بلاک کیا۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی، مقدمہ کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، اسد عمر، راجہ خرم شہزاد نواز، علی نواز اعوان، فیصل جاوید، عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہےکہ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن منظرعام پر نہیں آیا، ایس ایچ او تھانہ ترنول مدعی مقدمہ ہے، پولیس افسر کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، 11 گواہان چالان میں شامل تھے، ایک بھی بیان ریکارڈ کرانے عدالت نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں