آنجہانی بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کے دوست موسیقار و گیت نگار بنٹی بینس پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیقار و گیت نگار بنٹی بینس ریاست پنجاب کے شہر موہالی کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنٹی بینس کو دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی جس میں ان سے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
واقعے کے بعد بنٹی نے مقامی تھانے میں درخواست جمع کروادی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بنٹی کو لکی پاٹیل نامی شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی، اس نام کے سدھوموسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ لارنس بشنوئی سے بھی رابطے بتائے جاتے ہیں۔
خیال رہے بھارتی پنجابی گلوکار و ریپر سدھوموسے والا کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع مانسا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔




















