وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں صفائی ستھرائی کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کا ٹاسک دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ستھرا پنجاب پر اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ میں پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت ہے اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ٹوٹی گلیوں، سڑکوں پر گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملنی چاہیے۔



















