اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کرتے ہوئے 12 ملزمان گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 900 گرام آئس برآمد کیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے دو مسافروں سے 580 گرام آئس برآمد ہوئیں۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں نیدرلینڈز اور برطانیہ سے بھیجے گئے 3 مختلف پارسلز سے 58 گرام ویڈ اور 70 ایم ڈی ایم اے برآمد ہوئیں جبکہ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 6 کلو چرس اور 4 کلو آئس برآمد ہوئی۔
بحریہ ٹاؤن لاہور میں ملزم سے 4 کلو افیون، 3.7 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ ائیرپورٹ چوک کوئٹہ پر 3 ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔
لیل قصور چیک پوسٹ کے قریب 3 ملزمان سے 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



















