الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے متعلق درخواست خارج کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ پر دوبارہ پولنگ سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حلقے کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہےکہ عام انتخابات 2024 میں این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی تھی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ این اے 15 کا الیکشن نہ آئین، نہ الیکشن ایکٹ نہ الیکشن رول کے مطابق ہے، بیلٹ بیگز اور فارم 45 کی ٹیمپرنگ ہوئی، یہاں برف تھی، رابطے منقطع تھے، حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔



















