پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخالفین مریم نواز کی کارکردگی پر تنقید کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دو دن حلف لیئے ہوئے ہیں، پنجاب کی عوام وہ چیز دیکھ رہی ہے وہ پانچ سال نہ دیکھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کل سیف سٹی اتھارٹی گئی اور بچیوں سے ملاقات کی، مریم نواز نے ہوسٹل بنانے کا کہا ہے تاکہ بچیوں کی مشکلات کو ختم کیا جاسکے، مریم نواز سے ایک بچی کا حجاب اتر گیا تھا انہوں نے اس کو حجاب دوبارہ پہنایا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف والے پانچ سال کچھ نہ کرسکے تو ایسے اسٹنٹ مار رہے ہیں، رانا آفتاب کا لگتا نہیں ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر بن سکیں گے، وہ عجیب و غریب باتیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب وزیر اعلیٰ کے الیکشن والے دن بار بار بتاتے رہے کہ آج صرف الیکشن ہوگا، خدا کا واسطہ ہے اپنے ماں باپ کی تربیت کو یاد رکھیں بدتمیز آدمی کی تربیت کو یاد نہ رکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کام پانچ سال میں نہ کرسکے وہ چند ہفتوں میں ہوتے نظر آئیں گے، مریم نواز دیہاتوں کی صفائی کروانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، آج صحت کی سہولیات اور صاف پنجاب پر بریفینگ لی، رمضان میں رمضان پیکج عوام کو ان کے گھروں پر ملے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس وقت مریم نواز کو بہترین ٹیم ملی ہے، 70 لاکھ خاندان اس رمضان پیکج سے ریلیف اٹھائیں گے، اس کا پورا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جن لوگوں کو فائنل کرے گی وہ وزراء بنیں گے، ہماری اصلاع کی جہاں ضرورت ہوگی وہ بھی کرے گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام اپنے مسائل کا حل دیکھنا چاہتے ہیں، جو آپ نہیں کرسکے مریم نواز کرکے دکھائیں گی۔



















