اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کی جانب سے اسلحہ لائسنس معطل کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان چیف منسٹر آفس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس معطل کیے جانے سے متعلق خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔ تعلیمی بورڈز سے متعلق بھی فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا حکم نہیں دیا، تعلیمی بورڈز کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ ہوا اور نہ ہی مریم نواز شریف نے کسی قسم کی ہدایت جاری کی ہے۔
ترجمان چیف منسٹر آفس کا کہنا ہے کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر کی تصدیق نشر کرنے سے پہلے کر لی جائے۔



















