گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ آڈیو میں کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، جس سے ووٹرناراض ہوا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں7 سیٹیں ملیں تھیں، وہ ہمارا ووٹ بینک تھا، آج ہمیں ووٹ نہیں ملا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے ایک وزارت دے رہے ہیں، وہ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ملے بھی نہیں اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو لیک
ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے،کامران ٹیسوری
براہ راست دیکھیں:https://t.co/vaK1egyZCN#BOLNews #KamranTessori pic.twitter.com/vJH4d5AjDa— BOL Network (@BOLNETWORK) February 28, 2024



















