محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفانی بارشوں سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جمعرات اور جمعہ کو تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کراچی میں یکم مارچ کو بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے 2 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، بیشتر حصوں میں شدید برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور ہفتے کے روز تک موجود رہے گا۔
دوسری جانب بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔




















