Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئین کی محافظ پاکستان کے عوام اور پارلیمان ہے، پرویز اشرف

پرویز اشرف نے کہا ہےکہ آئین کی محافظ پاکستان کے عوام اور پارلیمان ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، ہم نے پارلیمان کے دروازے ہرخاص و عام کے لیے کھول دیئے۔

پرویز اشرف نے کہا کہ میں تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اس یادگار کو بنانے  کے لیے محنت کی،1973 کا آئین بھٹو صاحب کی کاوشوں سے بنا، آئین پاکستان آج ہم سب کو اکٹھا کیے ہوئے ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ آئین کی محافظ پاکستان کے عوام اور پارلیمان ہے، کل ایک نئی اسمبلی معرض وجود میں آئے گے۔

متعلقہ خبریں