سابق وزیراعظم نوازشریف نے خواہش ظاہر کی ہے کہ تمام اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ لیگی رہنما حمزہ شہباز بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ اس موقع پر نواز شریف نے حکومت کے مدت پوری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام بڑا مسئلہ نہیں ہے، یہ حکومت معاشی حالات کو بہتر کرے گی جب کہ معاشی حالات سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں معیشت ٹھیک ہوگی تو سب ٹھیک ہوگا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ خواہش ہے ہر وزیر اعظم، ہر اسمبلی اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے۔



















