پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے بالآخر بڑا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں، غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑیں گے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ مجھے پتہ ہے غربت کا، 35 سال سرکاری اسپتال میں کام کیا ہے، لوگوں کے پاس ایک انجکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے، فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ بیچنے والے آج 9 فروری والے بن چکے ہیں، عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کر دیا۔



















