Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی؛ الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے 29 فروری سے 3 مارچ تک بلوچستان اور سندھ میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے سندھ نے موسلادھار بارشوں کے بعد ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تیز بارشوں کے سبب جیکب آباد، قمبر، شہداد کوٹ، دادو، ملیر، سیہون میں سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرشن سمیت متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے کہ پانی کی گزر گاہوں کے قریب آبادی کے انخلا کا پلان تیار کیا جائے۔