قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے کارڈز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ مہمانوں کے لیے جاری کردہ اپر وزیٹر گیلری کے کارڈ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق اپر وزیٹر گیلری کے کارڈز سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا تھا کہ نومنتخب ممبران قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی ہال میں داخلے کے لیے اراکین کو جاری کردہ کارڈزضروری ہے۔



















