Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال؛ امریکہ کا اہم بیان آگیا

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سے متعلق امریکہ کا اہم بیان آگیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت اس کے استحکام کے لیے اہم ہے اور پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہو گی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو فوری معاشی صورتحال پر توجہ دینا ہو گی، پاکستان عالمی مالیاتی ادارے اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے کام جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کے لیے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہوں گی۔

 اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزادی کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں