وٹامن ڈی ہمارے جسم کی صحت کیلئے انتہائی اہم ہے، یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو تقویت بھی فراہم کرتا ہے۔
جلد کی صحت کیلئے وٹامن ڈی کا ایک اہم کردار ہے۔
دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں۔
لیکن ان سب میں ایک اہم وجہ جسم میں اضافی چربی کا ہونا ہے کیونکہ جسم میں اضافی چربی وٹامن ڈی کی کمی کا سبب بنتی ہے۔
ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی بنیادی طور پر چربی کے خلیوں کے اندر پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے خون میں گردش کم ہوتی ہے اور پھر وہ جسم کو دستیاب نہیں ہوتی اور یوں جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ موٹے لوگوں کو اپنے جسم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وٹامن ڈی کی دوگنا زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ مضبوط ہڈیاں ہی زیادہ وزن برداشت کر سکیں گی۔
جسم میں وٹامن ڈی کو بڑھانے کا طریقہ
روزانہ 15 سے 20 منٹ تک دھوپ لینا وٹامن ڈی کی کمی کو دور کر سکتا ہے۔

موٹاپے کے شکار افراد کو چاہیے کہ وہ اپنا وزن کم کریں جس کیلئے انہیں روزانہ ورزش کرنے کی ضرورت ہے۔
انڈا، مچھلی اور مشروم جیسے کھانوں کے استعمال سے بھی وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔





















