Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پٹھوں کی بیماری کیسے اور کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے بتادیا

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پٹھوں کی بیماری کیسے اور کیوں ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پٹھوں کی خطرناک اور پوشیدہ بیماری ڈرماٹومایوسائٹس انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے جس میں مریض کے پٹھے سوج جاتے ہیں اور جلد پر دانے بھی نکل آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس پراسرار مرض کی صحیح وقت پر تشخیص اور ماہرین کی نگرانی میں اس کا علاج کیا جائے تو اس کی سنگینی پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مرض میں مدافعتی نظام کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ خون کی نالیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے، زیادہ تر 18 سال اور اس سے کم عمر کے بچے بیماری کے اصل ہدف ہیں، یہ مرض مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ کثرت سے ظاہر ہوتا ہے، بیماری کی کچھ علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتی ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ماؤں کو چاہیے کہ بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے انہیں علاج کے ساتھ ساتھ مرغی کے پنجوں کو سُوپ پلائیں، اس کے علاوہ غذا میں پالک سمیت دیگر کچی سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔