سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین کو دوست کیلئے بنائی گئی جذباتی ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کو اپنی دوست کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی دوست کے لیے روتے ہوئے ویڈیو جاری کی، جس میں دوست کو مخاطب کرکے لکھا تھا کہ “پھر کل ملیں گے، جبکہ دوست کی جانب سے کہا گیا کہ کل میں یہاں نہیں ہوں گی، دنانیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ دل کا ٹوٹنا کیا ہے آپ اس وقت تک نہیں جانتے جب تک آپ کا دوست آپ سے جدا نہ ہو”۔
دنانیر مبین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اُن پر کڑی تنقید کی۔
سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے دیکھیں:

























