ماہرین صحت ہر رات کم از کم 7 گھنٹے کی نیند کو یقینی بنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
لیکن ہم میں سے اکثر لوگ اتنے گھنٹے کی نیند کو یقینی نہیں بنا پاتے جس کے باعث صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
دراصل ہماری چند عادات یا غلطیاں نیند کی کمی کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتی ہیں، آج ہم آپ کو ان غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے۔
ذہن کو پرسکون نہ کرنا
اگر بستر پر جانے سے قبل بھی آپ کسی کام کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں تو اس سے اچھی نیند کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔
زیادہ مقدار میں چائے یا کافی کا استعمال
ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق چائے یا کافی میں موجود جز کیفین کے زیادہ استعمال سے نیند متاثر ہوتی ہے، کیفین کے استعمال سے نیند کے دورانیے میں 45 منٹ کی کمی آتی ہے۔
رات کو ورزش کرنا
ورزش اچھی صحت کے لیے اہم ہوتی ہے مگر سونے کے وقت سے کچھ قبل ایسا کرنا نیند کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے، ورزش کرنے سے جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جسم کو مستعد ہونے کا سگنل ملتا ہے اور سونا مشکل ہو جاتا ہے۔
سونے سے کچھ دیر پہلے کھانے کی عادت
تحقیقی رپورٹس کے مطابق سونے کے وقت سے کچھ دیر قبل کھانے سے نیند متاثر ہوتی ہے، کھانے کے بعد 3 گھنٹے کے اندر سونے سے رات کو جاگنے کے مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔




















