Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری ٹینڈر کے مقابلے میں کارپوریشن نے فی کلو چینی 17 روپے 10 پیسے مہنگی خریدی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 142 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نےاس سےقبل نومبر2023میں40ہزارٹن چینی خریدی تھی ، یوٹیلیٹی اسٹورزنے124روپے90 پیسےفی کلوکےحساب سے چینی خریدی تھی، اخراجات ملا کرکارپوریشن کوفی کلو چینی تقریبا138روپے میں پڑی تھی۔

متعلقہ خبریں