محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دن میں ہلکی اور شام میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
رات کو بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے شہر کے موسم کو حسین بنا دیا ہے، سرد ہواؤں اور بارش کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔




















