Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کلر کہار کے پاس 100 سے زائد گاڑیوں کا تصادم

موٹروے کلر کہار کے قریب شدید بارش اور دھند کی وجہ سے کم از کم 100 سے اوپر گاڑی آپس میں ٹکرا گئی۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کلر کہار پر بارش اور دھند کے باعث بس اور کار کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے ،حادثے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی تاہم مسافر محفوظ رہے چند ایک  افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا، حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، موٹروے کو بند کیا گیا تھا ابھی ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں