ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا سومرو نے کہا کہ میرا شوبز میں آنے کا مقصد اداکاری کرنا تھا لیکن آج کل ڈراموں کی کہانیاں یکسانیت کا شکار ہیں جبکہ بعض ڈراموں میں اچھا کام بھی ہوا ہے، اگر دماغ استعمال کیا جائے تو ڈراموں کا اسکرپٹ مزید بہتر ہو سکتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ بہت زیادہ عقلمند ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے جو سب بتا کر چلا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں۔
دورانِ انٹرویو ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے شعیب ملک کو اچھا کرکٹر جبکہ آصف علی زرداری ہمارے بزرگ قرار دیا۔
خیال رہے کہ حرا سومرو چند سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ زیادہ تر معاون کرداروں میں دکھائی دیتی ہیں، کچھ عرصہ قبل ہی وہ مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ میں مریم کے کردار میں دکھائی دی تھیں۔
’تیرے بن‘ میں انہوں نے ہیرو وہاج علی کی بہن کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔
View this post on Instagram




















