Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کترینہ کیف کا فلم ‘بچنا اے حسینو’ میں اپنے کیمیو کے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں رنبیر کپور کی فلم ‘بچنا اے حسینو’ میں اپنے کیمیو کے بارے میں بات کی ہے۔

رنبیر کپور کی فلم ‘بچنا اے حسینو’ میں تین خواتین اداکارائیں تھیں جن میں دیپیکا پڈوکون، بپاشا باسو اور منیشا لامبا شامل تھیں۔

ایک انٹرویو میں، کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ وہ بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ تھیں اور اپنے کیمیو کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ان کے سین کو فلم کے فائنل اسکرپٹ سے ایڈٹ کیا گیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

کترینہ نے انکشاف کیا کہ وہ چوتھی لڑکی کے طور پر ‘بچنا اے حسینو’ کا حصہ تھیں اور بتایا کہ، “میں چوتھی لڑکی تھی؛ وہ کردار کٹ گیا”۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور پروڈیوس کردہ ‘بچنا اے حسینو’ 2008 میں تجارتی طور پر کامیاب رہی جو کہ رنبیر کپور کے کردار کے گرد گھومتی ہے، جو سچی محبت تلاش کرنے کے مشن پر تھا۔ اس نے منیشا، دیپیکا اور بپاشا کی طرف سے ادا کی گئی تین خواتین کا اعتماد بھی توڑا۔

اسی انٹرویو میں کترینہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما کا کردار ادا کرنا چاہتی تھیں۔ اس کے بجائے، انہوں نے ببیتا نامی سپر اسٹار کا کردار ادا کیا تھا۔