پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کا اجراء لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے روک دیا ہے۔
اس حوالے سے پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کیلئے ڈیٹا انٹری نہیں ہورہی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ہیڈکوارٹر سے مسئلہ سامنے آیا ہے، مسئلے کو حل کرکے آپریشن جلد بحال کر دیا جائے گا۔



















