Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کرینگے

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج  بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گوادر میں وزیرِ اعظم حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین سے ملاقات کریں گے، متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے اور امدادی کیمپ میں مقیم متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم گوادر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کریں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان ٹیلی ویژن وزیراعظم کی سرگرمیاں براہ راست نشر کرے گا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں