Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سگریٹ نوشی سے نجات حاصل کرنے کیلئے یہ طریقے آزمائیں!

سگریٹ نوشی ایک بد ترین لت ہے جس کے مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق 1.1 بلین افراد تمباکو نوشی کی لعنت کا شکار ہیں لیکن اکثر افراد اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔

تو آج ہم آپکو اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے چند طریقے بتائیں گے۔

سگریٹ نوشی کو چھوڑنے کیلئے نکوٹین ریپلیسمنٹ تھیراپیز کرانی چاہیں، جس کیلئے آپ کو چاہیے کہ جب بھی آپ کو سگریٹ کی طلب ہو تو آپ نکوٹین ببل گم کا استعمال کریں۔

Person Smoking Cigarette · Free Stock Photo

اس کے علاوہ ناک میں ڈالنے والا نوزل اسپرے اور انہیلر کا استعمال بھی آپ کی اس لت کو چھوڑنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جسمانی ورزش ناصرف صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ تمباکو کی طلب کو  بھی دور کر سکتی ہے، مخصوص ورزش کرکے سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔