Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاجکستان کے صدر کی نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

تاجکستان کے صدر نے توقع ظاہر کی کہ دوست ملک پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو مستحکم بنائیں گے۔

امام علی رحمان نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان دوستی، باہمی افہام و تفہیم، احترام اور اعتماد کی طویل روایات میں جڑے ہوئے ہیں جبکہ ان اچھی روایات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے ۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم کو تاجکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مؤثر فروغ میں پاکستان کے ساتھ بین الریاستی مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے میں مستقل دلچسپی پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں