چئیرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا۔
انہوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنانے کے لیے پلان جلد تیار کرنے اور انکلوژر میں سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہاکہ
عارضی نشتوں کی بجائے مستقل نشستیں لگانے کا بندوبست کیا جائے، گراونڈ کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائے۔
چیئرمین پی سی بی نے اسٹیڈیم کے مختلف حصے دیکھے اور ضروری ہدایات دیں
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے بریفنگ دی۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی ہمراہ تھے۔



















