آج ہم آپکو گنے کے رس کے حیران کُن فوائد بتائیں گے۔
بخار کم کرے
گنے کا رس بخار کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، گنے کا رس پینا بخار کی صورت میں پروٹین کی کمی کا خطرہ کم کرتا ہے جو کہ جسمانی کمزوری اور درد کا باعث بنتا ہے۔
نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید
یہ جلاب جیسے اثرات بھی رکھتا ہے اور اعتدال میں اس کا استعمال آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے جبکہ قبض سے نجات دلاتا ہے۔

اسی طرح یہ رس معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کے علاج کے لیے بھی مؤثر ہے۔
دانتوں کے لیے بھی فائدہ مند
گنے کا رش ایسے منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو دانتوں کی فرسودگی اور سانس کی بو کی روک تھام کرتے ہیں۔
جگر کے امراض دور کرے
گنے کا رس جگر کو مضبوط کرتا ہے اور یرقان کا علاج ثابت ہوتا ہے۔
یرقان جگر کے افعال پر مضر اثرات بڑھانے کا باعث بنتا ہے جبکہ گنے کا رس جسم میں ان پروٹین کی کمی پوری کرتا ہے جو اس مرض کے نتیجے میں ہوتی ہے جس سے جلد بحالی صحت میں مدد ملتی ہے۔
صحت مند جلد
گنے کے رس میں فینولک ایسڈ، فلیوو نائیڈ اور گلائکولک ایسڈ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ اچھی جلد کے لئے مفید ہیں۔

حملہ خواتین کے لئے فائدہ مند
گنے کا رس ضروری غذائی اجزا جیسے فولک ایسیڈ، وٹامن بی، اینٹی آکسیڈنٹ اور کیلشیم سے پر ہوتا ہے اور دوران حمل خواتین کو طاقت فراہم کرتا ہے۔




















