Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدارتی انتخاب میں 3 روز باقی؛ پیپلزپارٹی کو ایم کیو ایم کے جواب کا انتظار

کراچی: ملک کے صدارتی انتخاب میں 3 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم صدر پاکستان کے الیکشن کیلئے آصف زرداری کو ووٹ دینے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کے وفد کو ایم کیو ایم کے گرین سگنل کا انتظار ہے، گرین سگنل ملتے ہی پیپلز پارٹی کا وفد بہادر آباد جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں پہلے ہی رابطے ہوچکے ہیں جبکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ایک بار پھر ہوگا۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم نے صدر پاکستان کے الیکشن کیلئے آصف زرداری کو ووٹ دینے پر آمادگی ظاہر کردی تھی، رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری سے رابطے سے آگاہ کیا۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا کہ پی پی نے ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں