Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 130؛نواز شریف کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ممبر خیبرپختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللہ خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے این اے 130 میں نواز شریف کی کامیابی کے دو نتائج جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار ایڈوکیٹ اشتیاق چوہدری ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقے میں درست ووٹوں کی تعداد زیادہ جبکہ گنے گئے ووٹوں کی تعداد کم ہے، ایک ہی حلقے کے دو نتائج کس طرح جاری کیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 130 میں نواز شریف کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ خبریں