این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے بدستور مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہیں اور مغربی ہواؤوں کا سسٹم آج سے بالائی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے مغربی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے اور جی بی، کشمیر اور پوٹھوہار میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے، اور 9 سے10 مارچ کے دوران زیادہ تر حصوں میں ابرآلود موسم کی توقع ہے۔
وسطی اور جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر بارش اور شمالی علاقوں میں برفباری جبکہ 10 سے 12 مارچ تک کیچ، گوادر، لسبیلہ، کوئٹہ، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 12 مارچ تک ملک کے باقی حصوں میں خشک موسم کی توقع ہے۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائرری کے مطابق شانگلہ، مالم جبہ، دیر، چترال، گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے جس سے سڑکوں کی عارضی بندش ہوسکتی ہے، جبکہ گوادر، لسبیلہ، خضدار اور قلات میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔



















