Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم پانی کو ترس رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم پانی کو ترس رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک غریب آدمی جس کی تنخواہ ہی ہے، وہ سات ہزار کا پانی کیسے خریدے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کراچی پورے پاکستان کو پالنے والا شہر ہے، یہی شہر پیسا ہے، یہ پورے پاکستان کا نقصان ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو نیا پانی آنا ہے اس پر بریفنگ لی ہے، کے فور میں 260 ملین گیلن پانی آنا ہے، وہ منصوبہ اب 300 ارب کا ہوگیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پانی کراچی میں آنے کے بعد وہاں کہاں جائے گا، اس کا نظام ابھی کوئی نہیں ہے، ابھی صرف چالیس ارب روپے لگے ہیں، پیسوں کی ضرورت ہے وہ بھی آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے پانی کے لیے ہم بھی کردار ادا کریں گے، اگر کوٹری سے کینجھر تک لائن نہ ڈالی تو منصوبہ مکمل ہونے کے بعد بھی یہ پانی نہیں آئے گا۔

متعلقہ خبریں