Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹسز لاہور و بلوچستان ہائی کورٹ اور جج سپریم کورٹ کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کی منظوری دے دی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی  کورٹ نعیم اختر افغان کی بھی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی گئی۔

ایوان صدر کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں