Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے علی امین گنڈاپور کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل ظہور الحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے۔

علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کر لی۔

وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروائیں اور ایک مقامی ضامن دیں۔

سیشن عدالت نے کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں