پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی کی اداکار وہاج علی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
حال ہی میں مایا علی اور وہاج علی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو کسی شادی کی تقریب میں بھارتی گانے “مقابلہ” پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا علی نے سرخ جبکہ وہاج علی نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے جس میں دونوں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔
دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو سراہتے ہوئے صارفین نے دونوں کی جوڑی اور کیمسٹری کی بھی تعریفیں کیں اور مطالبہ کیا کہ دونوں کو ایسے ہی فلموں میں بھی ڈانس کرنا چاہئیے۔
مختصر ویڈیو میں دونوں کو بولی وڈ فلم تھری ڈی کے گانے مقابلہ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔





















