وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئےگورنر ہاؤس پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی گورنر ہاؤس آمد پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور سینئر منسٹر مریم اورنگزیبزیب نے انکا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گورنر بلییغ الرحمان سے ملاقات بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ نو منتخب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں منعقد کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹسز لاہور و بلوچستان ہائی کورٹ اور جج سپریم کورٹ کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔
صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کی بھی بطور جج سپریم کورٹ اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دی۔
بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔



















